08:33 , 27 اپریل 2025
Watch Live

بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

بجلی

صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ آئندہ دنوں میں بجلی سستی ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نمایاں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مارچ کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے فی یونٹ سے زائد کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے، جس پر نیپرا 29 مارچ کو سماعت کرے گا۔ مارچ کے دوران ملک بھر میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جس پر اوسط لاگت 9.22 روپے فی یونٹ رہی، جب کہ ریفرنس لاگت 9.25 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔

دوسری جانب مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں عوام کو 51 ارب 49 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست شامل ہے۔

نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت 29 اپریل کو ہو گی، جس کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION