03:34 , 16 جون 2025
Watch Live

بجٹ 26-2025: نان فائلرز پر مزید سختیاں، مالی لین دین پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر دیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نان فائلرز کے لیے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی۔

بجٹ میں فائلرز اور نان فائلرز کا فرق ختم کرنے کی تجویز، صرف گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے والوں کو مالی لین دین کی اجازت ہوگی۔ نان فائلرز گاڑی یا غیر منقولہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری بھی نہیں کر سکیں گے۔

نان فائلرز کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت سے محروم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION