ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت، کہا بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا، بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کی بہادر افواج، خصوصاً ہماری جانباز فضائیہ، پوری عزم و حوصلے کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے۔ معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک ہے، متحد ہے اور مکمل طور پر تیار ہے۔ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
- اسلام آباد: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقامی سطح پر…13 گھنٹے پہلے













