08:10 , 18 مئی 2026
Watch Live

بلاول کی بھارت کو وارننگ: پانی روکنے پر جنگ ہوگی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کے ایک انٹرویو میں بھارت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کرے گا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور جنگ ناگزیر ہو جائے گی۔

بلاول بھٹو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "اگر بھارت ہمارا پانی بلاک کرتا ہے تو جنگ ناگزیر ہوگی۔” انہوں نے پانی کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی کوششیں امریکہ کی طرف سے تسلیم کی جا چکی ہیں۔

بلاول نے کہا، "امریکہ اچھی طرح جانتا ہے کہ ہم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کس طرح کارروائی کرتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے تمام انتہا پسند گروہوں کے خلاف بھرپور اقدامات کیے ہیں جنہیں بین الاقوامی برادری نے قریب سے دیکھا ہے۔

اس کے علاوہ، بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی مالیاتی شفافیت اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام تقاضے مکمل کر لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION