02:38 , 16 جون 2025
Watch Live

بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے، کبھی الگ نہیں ہوسکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے کبھی پاکستان سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے یہ بات ہلال ٹاکس کے دوران ملک بھر سے آئے ہوئے 1950 سے زائد سینئر اساتذہ سے خطاب میں کہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت اور اس کی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔ بی ایل اے کو بھارت کی مکمل مالی معاونت حاصل ہے، اس کی قیادت بھارت میں موجود ہے۔ بی ایل اے فتنہ ہے اور یہ لوگ ہندوستان کے زر خرید غلام ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی معاشرت اور معیشت میں رچا بسا ہے۔ مستقبل میں بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنے گا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام، یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION