02:24 , 25 اپریل 2025
Watch Live

ہائی بلڈ پریشر سے بچاو کیلئے مفید سبزیاں

ہائی بلڈ پریشر، جسے "خاموش قاتل” بھی کہا جاتا ہے، ایک خطرناک بیماری ہے جس میں مبتلا افراد کسی بھی وقت فالج کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اس بیماری میں مبتلا افراد کو خاص طور پر نمک سے پرہیز کرنا ہوتا ہے، تاہم ایسی غذائیں بھی موجود ہیں جو نہ صرف منہ کا ذائقہ برقرار رکھتی ہیں بلکہ بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں 52 فیصد سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں، اور 42 فیصد افراد کو یہ تک نہیں پتا کہ وہ اس خطرناک صورتحال میں ہیں۔

اگرچہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ادویات کا استعمال ضروری ہے، لیکن صحیح غذائی انتخاب بھی اس بیماری کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سبزیاں خاص طور پر بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کیلئے مفید ثابت ہوتی ہیں، کیونکہ ان میں غذائی اجزاء کی مقدار زیادہ اور سوڈیم کی سطح کم ہوتی ہے۔ پوٹاشیم، میگنیشیم اور نائٹریٹس جیسے اجزا سے بھرپور سبزیاں قدرتی طور پر بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ سبزیاں خون کی نالیوں کو آرام دہ بنا کر الیکٹرو لائٹس کو متوازن اور سوزش کو کم کر کے بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے مفید سبزیوں میں پالک، چقندر، بروکلی، گاجر، شکر قندی، آلو، ٹماٹر اور سبز پھلیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے کیلے، دہی، نمک سے پاک گرم مسالے، دار چینی، مچھلی، جو کا دلیہ، لوبیا اور السی کے بیج بھی مفید غذائیں ہیں۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION