02:01 , 27 اپریل 2025
Watch Live

کوہلی سمیت بھارتی اسٹارز ’بلیک واٹر‘ کیوں پیتے ہیں؟ اسکی قیمت کیا ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اور کرکٹ کی کئی مشہور شخصیات، جیسے ویرات کوہلی، ملائکہ اروڑا، گوری خان اور کرن جوہر، اپنی صحت، چمکتی جلد اور فٹنس کے لیے بلیک واٹر استعمال کرتے ہیں۔

بلیک واٹر ایک خاص قسم کا الکلائن پانی ہے، جس میں ضروری معدنیات اور الیکٹرولائٹس شامل ہوتے ہیں۔ عام پانی کے مقابلے میں اس کا پی ایچ لیول زیادہ ہوتا ہے، جو جسم کو ڈیٹاکس کرنے، نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے، مدافعتی نظام مضبوط کرنے اور بڑھاپے کے اثرات کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس کا رنگ قدرتی معدنیات اور فلوک ایسڈ کی وجہ سے کالا ہوتا ہے، جو امریکی ریاست ٹیکساس کے مخصوص ذخائر سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 2023 میں بلیک واٹر کی ایک بوتل کی قیمت 4200 روپے تھی۔

بلیک واٹر سے میٹابولزم میں بہتری، تیزابیت میں کمی، جلد کی صحت، جسم کی ڈیٹاکسیفیکیشن، بڑھاپے کے اثرات میں کمی اور قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION