07:59 , 27 اپریل 2025
Watch Live

بل گیٹس نے ایک اور حیرت انگیز پیشگوئی کردی

بل گیٹس، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی، نے ایک اور حیرت انگیز پیشگوئی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دہائی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی اتنی ترقی کر جائے گی کہ دنیا کے بیشتر کاموں کیلئے انسانوں کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ آج بھی طب اور تعلیم جیسے شعبوں میں ہمیں انسانی ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اگلے دس سالوں میں اے آئی ڈاکٹر اور استاد کی جگہ لے لے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، جہاں مختلف شعبوں میں انسانی ماہرین کی ضرورت کم ہو جائے گی۔ فروری میں ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجیز ہر شخص کیلئے قابل رسائی ہوں گی اور ہماری زندگی کے بیشتر پہلوؤں تک پہنچ جائیں گی۔

بل گیٹس نے مزید کہا کہ اے آئی اور ورچوئل اسسٹنٹس کی بدولت امراض کی تشخیص کا عمل بھی بہت بہتر ہوگا، اور یہ تیزی سے ہو رہا ہے، جس سے کچھ حد تک خوف بھی پیدا ہوتا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بل گیٹس نے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ ستمبر 2024 میں انہوں نے کہا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی تعلیم اور طب میں بہت تیزی سے پیشرفت کر سکتی ہے اور یہ ماہرین کی توقعات سے بھی زیادہ تیز ہو رہی ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی سے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے افراد کی ملازمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION