01:01 , 13 جولائی 2025
Watch Live

بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی، جس کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نائب کپتان شاداب خان کندھے کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہیں۔ ٹیم کا انتخاب کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے کیا گیا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی، دیگر میچز 22 اور 24 جولائی کو ہوں گے۔ قومی ٹیم 16 جولائی کو بنگلا دیش روانہ ہوگی، جبکہ تربیتی کیمپ 7 جولائی سے لگے گا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن 6 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION