02:21 , 16 جون 2025
Watch Live

وقت آ گیا ہے کہ بنیان مرصوص کو دہشتگردی کیخلاف موڑ دیا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بنیان مرصوص یعنی آہنی اتحاد کو دہشتگردی کے خلاف موڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کے اتحاد سے ملک میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں بچے گی۔

اسلام آباد میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کا جوش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس کی ہر فتح دراصل امن کی جیت ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ جو لوگ پاک فوج کے خلاف باتیں کرتے تھے، ان سے سوال کریں کہ فوج نے اپنے فرائض انجام دیے یا نہیں؟ ایسے عناصر کا احتساب ضروری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ "فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے۔” انہوں نے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام بچوں کو اپنے اساتذہ کا احترام کرنا چاہیے، اور فوج اساتذہ کو سیلوٹ پیش کرتی ہے۔

انہوں نے شرکا سے مل کر "پاکستان زندہ باد” اور "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے بھی لگوائے، اور طلبہ کو یقین دلایا کہ نئی نسل ملک کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہے۔

آخر میں انہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم، خصوصاً بھارت کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت، پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ متحد قوم ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

جو بھی ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی کرے گا، اسے بے رحمانہ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرے گا، اسے بے رحمانہ جواب دیا جائے گا۔ معرکہ بنیان مرصوص میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی بڑی افواج کے باوجود نئی دہلی کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION