09:50 , 18 مئی 2025
Watch Live

بچوں کے لیے خوشخبری! اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان

اسکولوں

صوبہ پنجاب میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یکم جون سے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ بچوں، والدین اور اساتذہ کی صحت اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکم جون سے تعطیلات پر چلے جائیں گے۔ تاہم، حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر کے ایک ہفتہ پہلے سے بھی آغاز کیا جا سکتا ہے۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، خالد نذیر وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "اگر درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ گیا تو ہم تعطیلات کا آغاز مزید جلد کرنے پر غور کریں گے۔”

محکمہ تعلیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو نئی ہدایات بروقت جاری کر دی جائیں گی۔ والدین اور تعلیمی حلقوں نے اس فیصلے کو بروقت اور بچوں کے تحفظ کے لیے ضروری قدم قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION