12:43 , 13 جولائی 2025
Watch Live

بگ باس سیزن 13 کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا چل بسیں

بگ باس سیزن 13 کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا چل بسیں

بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا، جو "کانٹا لگا” کے مشہور میوزک ویڈیو اور بگ باس سیزن 13 میں شرکت کے باعث شہرت حاصل کر چکی تھیں، 42 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیفالی جریوالا کو بے ہوشی کی حالت میں بیلو ویو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال لائی گئیں تو اس وقت ان کی سانسیں بند ہو چکی تھیں۔

تاحال شفاعلی جریوالا کی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی اور اس بارے میں باضابطہ بیان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں گہرے صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔

یاد رہے کہ شفاعلی جریوالا نے 2000 کی دہائی میں "کانٹا لگا” گانے سے شہرت حاصل کی تھی اور بعد ازاں کئی ٹی وی شوز اور ریئلٹی پروگرامز میں حصہ لیا، جن میں سب سے نمایاں بگ باس 13 تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION