06:28 , 18 جولائی 2025
Watch Live

بگ بیش لیگ: پاکستانی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل، 7 کھلاڑی منتخب

بگ بیش لیگ: پاکستانی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل، 7 کھلاڑی منتخب

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے انٹرنیشنل پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی نمایاں جگہ حاصل کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برسبین ہیٹ نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔ میلبرن رینیگیڈز نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور میلبرن اسٹارز نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی پلاٹینم کیٹیگری میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

اسی طرح سڈنی تھنڈرز نے لیگ اسپنر شاداب خان کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا ہے، جبکہ بابراعظم پہلے ہی سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں اور وہ بھی گولڈ کیٹیگری میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

علاوہ ازیں، میلبرن رینیگیڈز نے نوجوان آل راؤنڈر حسن خان کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے، جبکہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے فاسٹ بولر حسن علی کو بھی سلور کیٹیگری میں سائن کر لیا ہے۔

بگ بیش لیگ میں مجموعی طور پر آٹھ فرنچائزز نے سات پاکستانی کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے۔

یاد رہے کہ جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان سمیت 74 پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈرافٹ میں رجسٹریشن کرائی تھی، تاہم صرف سات کھلاڑیوں کو فرنچائزز کا اعتماد حاصل ہو سکا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION