02:14 , 25 اپریل 2025
Watch Live

بھارتی اداکار رنبیر کپور کا اپنی پہلی بیوی کے حوالے سے حیران کن انکشاف

بھارتی اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں ہیں، جس پر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ رنبیر نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی پہلی "بیوی” کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی شیئر کی۔

رنبیر نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بیوی ایک پراسرار مداح کو سمجھتے ہیں جس سے وہ کبھی نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایک لڑکی میرے گھر کے دروازے تک پہنچ گئی تھی اور اس نے میرے گیٹ پر شادی کے لیے ٹیکا اور پھول بھی رکھے تھے، حالانکہ میں اس دن گھر پر موجود نہیں تھا۔

رنبیر نے مزید کہا کہ وہ اب بھی اپنی پہلی بیوی سے نہیں ملے لیکن ملاقات کے منتظر ہیں۔ اس سے قبل، عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جہاں رنبیر نے مزاحیہ طور پر کیک ان کی ناک پر لگا دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION