12:38 , 13 جولائی 2025
Watch Live

بھارتی بیٹرز کی پانچ سنچریوں کے باوجود ٹیم کی فیلڈنگ نے میچ ہرا دیا، سنیل گواسکر

سابق بھارتی کپتان اور معروف کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گواسکر کا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹرز کی پانچ سنچریوں کے باوجود ٹیم کی فیلڈنگ نے میچ ہرا دیا۔ ان کے مطابق، کیچز چھوڑنے اور ناقص گراؤنڈ فیلڈنگ نے انگلینڈ کو واپسی کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ کا معیار ٹیسٹ کرکٹ کے لائق نہیں تھا۔ صرف کیچز ہی نہیں، مجموعی فیلڈنگ بھی انتہائی مایوس کن رہی۔

بیٹنگ پچ کے بارے میں گواسکر نے کہا کہ وکٹ بیٹرز کے لیے سازگار تھی، اس لیے بولرز پر تنقید کرنا مناسب نہیں، لیکن ٹیم کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔

سابق کپتان نے ٹیم کی تیاریوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگلے ٹیسٹ سے پہلے سنجیدہ اور لازمی پریکٹس سیشن ہونا چاہیے۔ یہ آپشنل پریکٹس والا رویہ ختم کرنا ہوگا، ورنہ جیت مشکل ہے۔

یاد رہے کہ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے لیڈز میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION