02:39 , 22 اپریل 2025
Watch Live

جعفر ایکسپریس حملے کو کس ملک نے سپانسر کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا انکشاف

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے۔ مین سپانسر مشرقی پڑوسی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر کو بریک کیا۔ بھارتی میڈیا ایک عالمی دہشت گرد گروپ کی شیئر کردہ ویڈیو چلا رہا تھا۔ بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو بہت کوریج دی۔ اے آئی تصاویر اور دہشت گرد گروپ کی دی گئی ویڈیو کے ذریعے بیانیہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں کی سپورٹ سے انفارمیشن وار فیئر بھی چل رہی تھی۔ انفارمیشن وار فیئر کو بھارتی میڈیا لیڈ کررہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11 مارچ کو ایک بجے بولان کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا گیا، دشوار گزار پہاڑی علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا۔ دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا۔ دہشت گرد اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دہشت گردوں نے یرغمالیوں کو ٹرین سے اتار کر زمین پر اکٹھا کیا۔ دہشت گردوں نے مسافروں کو مختلف ٹولیوں کی شکل میں بٹھایا۔ دہشت گرد مختلف گروپس میں تھے اور بلندیوں پر بیٹھے تھے۔ کچھ یرغمالیوں کو چھوڑنے کی وجہ بڑی تعداد کو ہینڈل نہ کرسکنا بھی تھا۔ چیک پوسٹ پر حملے میں ایف سی کے 3 جوان شہید ہوئے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION