01:49 , 23 جون 2025
Watch Live

بھارتی ہائی کمیشن کا ایک اہلکار پاکستان میں جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا

بھارتی ہائی کمیشن کا ایک اہلکار پاکستان میں جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو جاسوسی کے الزام میں پاکستان سے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ شَنکر ریڈی چندالا، جو بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات تھے، پر سفارتی ذمہ داریوں کی آڑ میں جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق شَنکر ریڈی کی سرگرمیاں سفارتی آداب اور بین الاقوامی قوانین کے برخلاف تھیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں "ناپسندیدہ شخص” (persona non grata) قرار دے دیا گیا۔

حکام نے انہیں 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آج ہی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

اس واقعے سے بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلے سے کشیدہ سفارتی تعلقات میں مزید تناؤ آنے کا خدشہ ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION