09:50 , 18 مئی 2025
Watch Live

پاکستانی قیادت کا بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم

وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستانی قیادت کا بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی حکام نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ شرکاء کو ڈرون حملوں اور پاکستانی ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کے 25 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کا بدلہ لیا جائے گا۔ ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کیلئے تیار ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں۔ پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION