12:50 , 13 مئی 2025
Watch Live

بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، جس پر پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ایک بین الاقوامی کمیشن تشکیل دیا جائے جو پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ بھارت خود ملوث ہے یا کوئی مقامی گروپ اس کا ذمہ دار ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا جانا چاہیے کہ نریندر مودی جھوٹ بول رہا ہے یا سچ، اور پھر اسے عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے کہ وہ برصغیر کے امن کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لے آیا ہے۔

انہوں نے بھارت کے بارے میں کہا کہ مودی اپنے ووٹ کی سیاست کیلئے ڈرامہ کر رہا ہے اور خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں 2016 اور 2017 میں دیے گئے ثبوتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پیسے دے کر دہشت گردی کرواتا ہے۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ آج کل جو دہشت گردی ہو رہی ہے، وہ افغانستان کی سرزمین سے ہو رہی ہے اور اس میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION