11:42 , 21 اپریل 2025
Watch Live

بھارت میں اسرائیلی خاتون سمیت دو سیاحوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

بھارت خواتین کیلئے غیر محفوظ، ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سمیت دو سیاحوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اور امریکی شہری سمیت پانچ سیاح ریاست کرناٹکا کی کوپال کینال کے قریب موجود تھے کہ تین موٹر سائیکل سوار ان پر حملہ آور ہوئے۔ ملزمان نے تینوں مردوں کو نہر میں پھینک دیا اور خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نہر میں پھینکے جانے والوں میں ایک امریکی شہری بھی شامل تھا جو ایک ساتھی کے ہمراہ نہر سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ تاہم ایک مقامی سیاح ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION