11:17 , 13 مئی 2025
Watch Live

بھارت میں پاکستانی اسٹارز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پابندیاں لگنا شروع!

بھارت میں پاکستانی اسٹارز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پابندیاں لگنا شروع!

ڈیجیٹل سطح پر نئی پابندیوں کے تحت بھارت نے متعدد معروف پاکستانی فنکاروں، بشمول مشہور اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ماہرہ خان، ہانیہ عامر، سجل علی، اقرا عزیز، بلال عباس اور علی ظفر جیسے اسٹارز اس جاری ڈیجیٹل کریک ڈاؤن سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی حکومت نے پاکستانی یوٹیوبرز اور نیوز چینلز کے خلاف کارروائیاں کی تھیں، اور اب اسی تسلسل میں توجہ پاکستان کے شوبز انڈسٹری کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔ مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت، انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز نے بھارتی صارفین کے لیے ان پاکستانی اکاؤنٹس تک رسائی محدود کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION