
بھارت نے اپنے آلہ کار پاکستان میں دہشتگردی کیلئے متحرک کر دیئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مستند معلومات ہیں بھارت نے اپنے آلہ کار پاکستان میں دہشت گردی کیلئے متحرک کر دیئے ہیں۔ افواج پاکستان اور خفیہ ایجنسیاں تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ترجمان دفتر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو فوری طور پر مسلمانوں کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔ اور بھارتی میڈیا نے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پاکستانی ایجنسیوں نے یہ واقعہ کرایا۔ پہلگام واقعہ پر استعمال سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعفر ایکسپریس حملے میں بھی استعمال ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 10 منٹ میں کیسے ممکن ہے کہ کوئی ایف آئی آر درج کرادے؟ جائے وقوعہ سے پولیس سٹیشن پہنچنے کیلئے کم سے کم 30 منٹ کا سفر ہے۔ الزام تراشی کی بجائے بھارتی حکومت کو سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی جانب سے الزامات لگائے گئے کہ لوگوں کو شناخت کر کے مارا گیا۔ اتنے کم وقت میں لوگوں کی شناخت کس طرح ممکن ہے؟ زپ لائن آپریٹر کی ویڈیو کو بنیاد بنا کر جھوٹا بیانیہ بنایا گیا۔ لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی الزام تراشی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا بھارت کا وطیرہ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مودی سرکار پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بھارت خود دہشتگرد ریاست ہے وہ ہم پر کس طرح الزامات لگا سکتا ہے۔ بھارت دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو فیک انکاؤنٹر میں شہید کیا گیا۔ بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ پاکستانیوں کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کیا جا رہا ہے۔ جیلوں میں قید پاکستانیوں پر تشدد کر کے زبردستی بیانات لئے جارہے ہیں۔ پہلگام واقعہ کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کیلئے استعمال کیا گیا۔
خضدار میں اسکول بس کے نزدیک دھماکے
14 گھنٹے پہلے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب
جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یادگارِ شہداء پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز…11 گھنٹے پہلےخضدار میں اسکول بس کے نزدیک دھماکے
بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کے نزدیک دھماکے…14 گھنٹے پہلےیہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز…1 دن پہلےایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی کراچی میں اہم ملاقات آج متوقع
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کے درمیان آج (اتوار) کراچی میں ایک…3 دن پہلے
بھارت کا پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم، پاکستان کا جوابی اقدام پر غور
نئی دہلی: بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں…4 گھنٹے پہلےخضدار میں دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ہنگامی دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہنگامی دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم ہاؤس…6 گھنٹے پہلےوزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن ’’محفوظ پنجاب‘‘، گیسٹ ہاؤسز کیلئے ’’ہوٹل آئی‘‘ سافٹ وئیر میں اندارج لازمی قرار
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "محفوظ پنجاب" کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اور جرائم کی روک تھام کیلئے…6 گھنٹے پہلےپاکستان امن کا خواہاں، مگر جنگ مسلط کی گئی تو تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا…6 گھنٹے پہلے
پی ایس ایل 10: پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 2010 کا ہدف دیدیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے…4 گھنٹے agoبھارت کا پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم، پاکستان کا جوابی اقدام پر غور
نئی دہلی: بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی ہائی کمیشن…4 گھنٹے agoفورٹ نائٹ 5 سال بعد دوبارہ آئی فون صارفین کیلئے دستیاب
امریکا: مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ پانچ سال بعد ایک…4 گھنٹے ago