ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
بھارت نے فرانس سے 26 رافیل طیاروں کا معاہدہ کر لیا

بھارت نے فرانس کے ساتھ 63 ہزار کروڑ بھارتی روپے مالیت کے 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے میں 22 سنگل سیٹر اور 4 ٹو سیٹر طیارے شامل ہیں، جو بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں سے آپریٹ ہوں گے اور روسی ساختہ مِگ 29 کی جگہ لیں گے۔
فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ یہ طیارے بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں پہلے سے موجود 36 رافیل طیاروں کیلئے اضافی سامان بھی فراہم کریں گے۔ معاہدے میں پائلٹس کی تربیت، سیمولیٹرز، ہتھیار اور لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے۔
ڈاسو ایوی ایشن کے مطابق، بھارتی بحریہ فرانس کے بعد رافیل میرین جیٹ طیاروں کو استعمال کرنے والی پہلی فورس بنے گی۔ فرانسیسی کمپنی یہ طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان بھارت کے حوالے کرے گی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION


















