03:00 , 14 مئی 2025
Watch Live

بھارت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کا "ایکس” اکاؤنٹ بلاک کر دیا

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے سچ چھپانے کی ایک اور کوشش سامنے آئی ہے، جہاں وزیر دفاع خواجہ آصف کا "ایکس” (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔

اس سے قبل بھارت یوٹیوب پر پاکستان کے 16 چینلز کی نشریات پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔ ان پلیٹ فارمز پر بھارتی جھوٹے دعوؤں اور فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کیا گیا تھا، جس پر بھارت نے ردعمل دیتے ہوئے ان اکاؤنٹس اور چینلز کو بلاک کیا۔

پہلگام واقعے سے متعلق حقائق منظرِ عام پر آنے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے الزامات تو لگائے گئے، لیکن کوئی واضح ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا پر پابندیاں مودی حکومت کی ناکامیوں اور اندرونی خلفشار کو چھپانے کی کوشش ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION