09:11 , 18 مئی 2025
Watch Live

بھارت کا آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان سے نہ کھیلنے کا عندیہ

بھارت کا آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان سے نہ کھیلنے کا عندیہ

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر کھیل کو سیاست کی نذر کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی بورڈ نے یہ اقدام اپنی حکومت کے دباؤ پر اٹھایا ہے، جس کے تحت پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کو مکمل طور پر معطل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ موجودہ سفارتی صورتحال اور پہلگام واقعہ کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی کرکٹ میچ کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION