03:16 , 16 جون 2025
Watch Live

بھارت کا پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم، پاکستان کا جوابی اقدام پر غور

نئی دہلی: بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد پاکستان نے جوابی اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ اہلکار پر سفارتی ذمہ داریوں کے برخلاف سرگرمیوں کا الزام ہے، جبکہ پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش بھی جاری کیا گیا۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے اور ملک چھوڑنے کا نوٹس جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلد بھارتی ناظم الامور گیتکا سرواستو کو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈی مارش بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارت نے اسی نوعیت کا اقدام کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION