02:18 , 16 جون 2025
Watch Live

انٹرنیشنل پلیئرز نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا، آئی پی ایل کھیلنے سے انکار

آئی پی ایل میں فرنچائز پر میچ فکسنگ کے الزامات

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی بحالی کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے بعد آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، تاہم آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک کے کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث شرکت پر تحفظات ظاہر کیے۔

غیر ملکی کرکٹرز کے انکار پر بی سی سی آئی نے تمام بڑے کرکٹ بورڈز سے رابطے تیز کر دیے ہیں، جب کہ آئی پی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ کھلاڑیوں کے خدشات دور کرنے کے لیے براہِ راست رابطہ کریں۔

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی بورڈز اور فرنچائزز سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو واپسی پر آمادہ کیا جا سکے۔

ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے فیصلے کا احترام کرے گا اور شرکت نہ کرنے والوں کو نہیں روکا جائے گا، تاہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کا انتخاب بورڈ کی صوابدید پر ہوگا۔ آسٹریلیا نے مزید کہا ہے کہ وہ سیکیورٹی انتظامات پر بھارتی بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل کا فائنل 3 جون کو ہوگا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے شیڈول ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک کی اہلیہ اور ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے دھرم شالہ میں میچ اچانک روکے جانے پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے فقدان نے کھلاڑیوں کو خوف میں مبتلا کر دیا، اور اب آسٹریلوی کرکٹرز کو حکومت سے سیکیورٹی کی واضح یقین دہانی لینی چاہیے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION