03:12 , 16 جون 2025
Watch Live

بینک سے کیش نکالنے پر ٹیکس دوگنا کرنے کی تجویز

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ بجٹ 2025 میں نان فائلرز پر بینک سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح دوگنا کرنے کی تجویز دی ہے، جس کا مقصد ریونیو میں 15 سے 20 ارب روپے کا اضافہ کرنا ہے۔

اس وقت نان فائلرز پر یومیہ 50,000 روپے سے زائد کی رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ٹیکس لاگو ہے۔ نئی تجویز کے تحت یہ شرح 1.2 فیصد کی جا سکتی ہے، یعنی 1 لاکھ روپے نکالنے پر 1200 روپے ٹیکس۔

نیا ٹیکس صرف بینک کاؤنٹر ہی نہیں بلکہ اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ سے کیش نکالنے پر بھی لاگو ہوگا۔

حکومت یکم جولائی 2025 سے "نان فائلر” کی اصطلاح ختم کر کے "نااہل افراد” کی نئی درجہ بندی متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت ایسے افراد پر تمام مالیاتی لین دین پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے جنہوں نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروایا۔

یہ اقدام ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نان فائلرز پر مالی دباؤ بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ فی الحال یہ تجاویز زیر غور ہیں اور حتمی فیصلہ بجٹ پیشی کے دوران متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION