01:28 , 23 جون 2025
Watch Live

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، مودی تحقیقات نہیں ہونے دیں گے، بی جے پی رہنما

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اعتراف کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے تھے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مودی کے ہوتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات یا شفاف بات چیت ممکن نہیں۔ سوامی نے فرانسیسی طیاروں کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے طیارے بھارت کے مقابلے میں بہتر ثابت ہوئے۔ ان کے مطابق مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی ناکام رہی ہے اور اس نے بھارت کو عسکری طور پر کمزور کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیرِاعظم مودی قوم کے سامنے طیاروں کے نقصان سے متعلق سچائی بیان کریں گے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق سبرامنیئن سوامی مودی اور امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ پاک فضائیہ کی برتری نے بھارت کی جنگی حکمتِ عملی کو بے اثر کر دیا، جبکہ پاکستان کی عسکری صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION