02:54 , 23 جون 2025
Watch Live

ترکیہ اور آذربائیجان کا ایک بار پھر پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی

آذربائیجان کے شہر لاچین میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون پر زور دیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے اور امید ہے یہ سیزفائر مستقل امن میں بدلے گا۔ انہوں نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان "تین ملک، ایک قوم” ہیں۔

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے بھی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، اور یہ کہ مسائل کا حل صرف پرامن مذاکرات سے ممکن ہے۔

انہوں نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا، اور کہا کہ تینوں ممالک کا اتحاد علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ترکیہ اور پاکستان کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کو دوستی کی مضبوط علامت قرار دیا۔

صدر علییوف نے آرمینیا کے خلاف جنگ، آذربائیجان کی آزادی کی تاریخ، اور پاکستان و ترکیہ کے تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION