06:24 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ترکیہ کی ایران-اسرائیل تنازع پر ثالثی کی پیشکش، چین اور یورپی یونین بھی سرگرم

انقرہ: ترکیہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ترکیہ امن قائم کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران-اسرائیل کشیدگی کا سب سے بڑا نقصان مشرق وسطیٰ کو ہوگا۔ مشرق وسطیٰ مزید جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جوہری تنازع کا حل صرف سفارت کاری سے ممکن ہے۔

چین نے بھی فوری کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور امن کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ یورپی یونین نے بھی مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر غور کے لیے منگل کو وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سفارتی حل پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کے جواب میں ایران نے آج صبح درجنوں میزائل داغے، جس میں 8 اسرائیلی ہلاک اور متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION