ویب ڈیسک
|
12 مہینے پہلے
ترک صدر اردوان کا وزیراعظم شہباز کے بیان پر محبت بھرا ردعمل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے خیرمقدمی بیان پر پاکستان سے دلی محبت کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر اردوان نے وزیراعظم کو "میرے عزیز ترین بھائی” کہہ کر مخاطب کیا اور "پاکستان ترکیہ دوستی زندہ باد” کا نعرہ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارہ ایک مثالی رشتہ ہے جو کم اقوام کو نصیب ہوتا ہے۔
ترک صدر نے پاکستان کی تنازعات کے حل کے لیے حکمت، صبر، مکالمے اور مفاہمت کی پالیسیوں کو سراہا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ترک کابینہ اجلاس میں پاکستان کی کھلی حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے دوستی کی روشن مثال قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION

















