12:08 , 13 جولائی 2025
Watch Live

دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل کیمرے کی پہلی تصاویر جاری

سانتیاگو، چلی: ویرا سی روبن آبزرویٹری میں نصب دنیا کے طاقتور ترین ڈیجیٹل کیمرے ایل ایس ایس ٹی (3200 میگا پکسل) کی پہلی ٹیسٹ تصاویر جاری کر دی گئی ہیں، جن میں لاکھوں ستارے اور کہکشائیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

یہ کیمرہ 189 جدید سینسرز پر مشتمل ہے، جن میں ہر سنسر کا سائز 16 ملی میٹر ہے اور اس کے ہر پکسل کی طاقت ایک آئی فون کیمرے سے زیادہ ہے۔ کیمرہ 10 گھنٹوں کی مشاہداتی ریکارڈنگ پر مبنی تفصیلی تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کیمرے کی تنصیب امریکی اداروں نیشنل سائنس فاؤنڈیشن اور ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے تعاون سے مکمل ہوئی۔ باضابطہ تصاویر اور ویڈیوز 23 جون کی شب جاری کی جائیں گی۔

ابتدائی مشاہدات میں آبزرویٹری نے 2104 نئے سیارچے دریافت کیے، جن میں 7 زمین کے قریب پائے گئے۔ ماہرین کے مطابق، اگلے دو برسوں میں یہ آبزرویٹری لاکھوں خلائی چٹانیں دریافت کر سکتی ہے، اور نظامِ شمسی میں آنے والے نئے سیارچوں یا دم دار ستاروں کی شناخت میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION