09:49 , 22 جون 2025
Watch Live

ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

دوسری جانب، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوں گی۔ محکمہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 28 مئی تک سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے گی، جس کے تحت تمام سکول صبح 7:30 بجے سے لے کر 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ نئے اوقات کار موسم گرما کی شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION