03:12 , 23 جون 2025
Watch Live

وفاقی بجٹ 26-2025: تعمیراتی شعبے کیلئے ریلیف کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں تعمیراتی اور جائیداد کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اہم تجاویز پیش کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد اور 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد اور 3 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کمرشل جائیداد، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر عائد 7 فیصد تک کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دس مرلے تک کے گھروں اور 2000 اسکوائر فٹ فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ کم لاگت ہاؤسنگ اور مورگیج فنانسنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے مورگیج فنانسنگ کے فروغ کے لیے جامع نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION