02:26 , 27 اپریل 2025
Watch Live

‘تم نے ڈائپر پہننا شروع بھی نہیں کیا تھا تب بھی بشریٰ انصاری کو پاکستان جانتا تھا’

بشریٰ انصاری

پاکستانی اداکارنعمان حبیب نے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کے حالیہ بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے۔

نعمان حبیب نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ انصاری پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک لیجنڈ اداکارہ ہیں، اور ان جیسی عظیم فنکارہ کو نہ جاننا نہ صرف لاعلمی کی علامت ہے بلکہ انتہائی افسوسناک بھی ہے۔


"بشریٰ انصاری دہائیوں سے لوگوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں”

نعمان حبیب نے کہا کہ بشریٰ انصاری نے کئی دہائیوں تک ٹی وی، فلم اور تھیٹر میں شاندار خدمات سرانجام دی ہیں اور ان کی فنکارانہ صلاحیتوں سے کئی نسلیں متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION