05:56 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ماحول دوست توانائی میں چین کی نئی تاریخ، ایک ماہ میں پولینڈ جتنی بجلی پیدا کرلی

بیجنگ: چین نے ماحول دوست توانائی کے شعبے میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے صرف مئی 2025 میں ہوا اور سورج سے اتنی بجلی پیدا کی جو یورپی ملک پولینڈ کی سالانہ ضروریات کے لیے کافی ہے۔

ماہِ مئی کے دوران چین نے 93 گیگا واٹ کے سولر پینلز اور 26 گیگا واٹ کے ونڈ ٹربائنز نصب کیے — یعنی ہر سیکنڈ تقریباً 100 سولر پینلز لگائے گئے۔

ماہرین کے مطابق، صرف مئی میں ہونے والی پیشرفت سے پولینڈ، سویڈن یا متحدہ عرب امارات جتنے ممالک کی توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔

رواں سال جنوری سے مئی تک چین نے مجموعی طور پر 198 گیگا واٹ سولر اور 46 گیگا واٹ ونڈ انرجی پیدا کی، جو انڈونیشیا یا ترکیہ کی توانائی ضروریات کے مساوی ہے۔

ماحول دوست توانائی پر کام کے نتیجے میں چین کی سولر توانائی کی مجموعی گنجائش پہلی بار 1000 گیگا واٹ سے تجاوز کر گئی ہے، جو کہ دنیا کے کل سولر انفراسٹرکچر کا نصف ہے۔

ایشیا سوسائٹی پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ماہر کا کہنا ہے کہ چین کی پیش رفت حیران کن ہے۔ اگرچہ چین دنیا میں سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیسز خارج کرنے والے ممالک میں شامل ہے، لیکن وہ ماحول دوست توانائی کے سب سے بڑے منصوبہ ساز اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ملک کے طور پر بھی ابھر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION