12:49 , 22 اپریل 2025
Watch Live

توہین مذہب کا الزام، رجب بٹ نے کس شخص کو اپنا وکیل مقرر کیا؟ جانیے

پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کرنے کے بعد چوہدری بصیرت علی چشتی کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رجب بٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے نئے پرفیوم کے نام پر باقاعدہ معافی مانگی اور بتایا کہ اس کیس کی قانونی پیروی کیلئے انہوں نے ایک قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ویڈیو میں رجب بٹ نے کہا کہ ان کا نام رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ ہے اور وہ اللہ کی وحدانیت، حضرت محمد ﷺ کی ذات اور ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت دی کہ ان کی وائرل ویڈیو 295 اے اور 295 سی کے حوالے سے ہے، جسے غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ان دفعات کے بارے میں انہیں کوئی آگاہی نہیں تھی، اور وہ جن دفعات کا ذکر کر رہے تھے وہ بھارت سے متعلق تھیں، نہ کہ پاکستان کے متعلق۔

رجب بٹ نے اس موقع پر چوہدری بصیرت علی چشتی کو اپنا وکیل اور رہنما مقرر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان تحریکِ لبیک کے سینئر رہنما ہیں اور ان سے درخواست کریں گے کہ وہ اس معاملے میں رہنمائی فراہم کریں۔ انہوں نے علماء کرام، جیسے مولانا سعد رضوی اور مفتی منیب الرحمٰن سے بھی اپیل کی کہ وہ انہیں اس ناخوشگوار صورتحال پر معاف کریں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION