03:06 , 22 اپریل 2025
Watch Live

ریکارڈ ہدف کا تعاقب! پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔۔

اکلینڈ: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔

205 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ اوپنر حسن نواز نے جارحانہ بلے بازی کی، انہوں نے 45 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ اُن کی پہلی سنچری ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے بھی 50 رنز سکور کی۔ جبکہ محمد حارث نے 20 گیندوں پر 41 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے ٹاس جیت کر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ میزبان ٹیم نے 19 عشاریہ 5 اوورز میں 204 رنز بنائے تھے اور اُس کی پوری ٹیم آوٹ ہوگئی تھی۔ میزبان کی طرف سے مارک چیپمین 94 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے حارث روف نے تین، شاہین، ابرار اور عباس آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاداب خان نے بھی ایک کھلاڑی کو شکار کیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION