02:17 , 16 جون 2025
Watch Live

سندھ میں رانگ سائیڈ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

شہر قائد میں رانگ سائیڈ سے گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ میں موٹر وہیکلز قوانین میں ترمیم کے تحت، رانگ سائیڈ پر گاڑی لانے پر ایک لاکھ روپے، سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے، اور موٹر سائیکل پر 25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

بغیر لائسنس بائیک چلانے پر 25 ہزار روپے، جبکہ بغیر لائسنس کار چلانے پر 50 ہزار روپے کا چالان کیا جائے گا۔ وزیر قانون سندھ نے بتایا کہ ای چالان گھر کے پتے پر بھیجے جائیں گے، اور 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ ون ویلنگ پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ دوسری بار یہ جرمانہ 2 سے 3 لاکھ روپے تک بڑھ جائے گا۔

موٹر وہیکلز ترمیمی قوانین کے مطابق، بھاری اور مال بردار گاڑیوں میں 5 کیمرے، واٹر ٹینکر اور ڈمپر میں ٹریکر سنسر لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ فیصلے وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، جس میں رکشوں اور دیگر اقسام کے ٹریفک سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ ٹریفک چالان جمع نہ کرانے پر گاڑی کی ٹرانسفر یا فروخت نہیں ہوگی، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے کیسز کے لیے ٹریفک مجسٹریٹ کی تعیناتی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION