08:39 , 18 مئی 2025
Watch Live

جسپریت بمراہ نے لسیتھ مالنگا کا ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی انڈینز کے اسٹار پیسر جسپریت بمراہ آئی پی ایل میں فرنچائز کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ انہوں نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں اپنی 171ویں وکٹ لے کر مالنگا کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 122 میچز میں 170 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بمراہ نے یہ کارنامہ 139 میچز میں انجام دیا۔ ممبئی کے دیگر نمایاں بولرز میں ہربھجن سنگھ (127)، میک کلیگن (71)، پولارڈ (69)، ہردیک (65) اور کرنال پانڈیا (51) شامل ہیں۔

آئی پی ایل کی مجموعی فہرست میں سنیل نارائن 187 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، بمراہ اب دوسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION