08:52 , 27 اپریل 2025
Watch Live

جعفر ایکسپریس پر امن دشمنوں کی فائرنگ، ڈرائیور سمیت کئی مسافر شدید زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ، ڈرائیور سمیت کئی مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایمبولنسز جائے واقع کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پہاڑی و دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کی ہسپتال منتقلی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے بھی امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کی جا رہی ہے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ سبی اور بولان کے حدود ٹنل نمبر 8 کے قریب پیرو کنری کے مقام پر مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی۔ حملہ اور فائرنگ سے انجن ڈرایئور سمیت تین مسافر زخمی ہوئے ہیں

لیویز نے مزید بتایا کہ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز جائے حادثہ روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد سول ہسپتال سبی اور ڈھاڈر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION