07:00 , 18 جولائی 2025
Watch Live

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام کی تبدیلی کی کوئی تجویز نہیں، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور” کے نام کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے زیرگردش خبریں بے بنیاد ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپتال کا نام وہی ہے اور حکومت پنجاب کے مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی پروگرام میں بھی یہی نام درج ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں عالمی معیار کے علاج کے لیے 14 نئے اسپتال قائم کیے جائیں گے، جن کی ماسٹر پلاننگ آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ تصدیق کے بغیر ایسی خبریں نہ پھیلائیں جو عوام میں غلط فہمی پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION