06:44 , 18 جولائی 2025
Watch Live

جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو 328 رنز سے شکست دیدی

بلاوائیو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 418/9 ڈکلیئر کی اور دوسری اننگز میں 369 رنز بنائے، جبکہ زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 251 اور دوسری اننگز میں 208 رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقا نے زمبابوے کو جیت کے لیے 537 رنز کا ہدف دیا تھا جو زمبابوے حاصل نہ کر سکا۔ لوہان ڈری پریٹوریس نے 153 رنز بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

دونوں ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی تک بلاوائیو میں کھیلیں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION