03:03 , 16 جون 2025
Watch Live

جنید اکبر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ دیا۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے حوالے کیا۔ جنید اکبر نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا ہر فیصلہ دل سے قبول کرتے ہیں اور اگر کہا گیا تو اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کو تیار ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی کہ پارٹی کو اس حوالے سے ہدایات گزشتہ رات موصول ہوئیں اور کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے جس پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ جنید اکبر کو چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے دی گئی تھی، جسے انہوں نے تسلیم کر لیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION