06:53 , 18 جولائی 2025
Watch Live

جون 2025: جاپان کی 127 سالہ تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار

ٹوکیو: جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق جون 2025 ملک کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ ثابت ہوا، جب اوسط درجہ حرارت معمول سے 2.34 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمے کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 1898 سے مرتب کیا جا رہا ہے، اور اس بار ساحلی علاقوں میں بھی گرمی معمول سے 1.2 ڈگری زائد رہی۔ گرمی کی یہ شدت خطے میں ہوا کے مسلسل دباؤ کے باعث دیکھی گئی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جولائی میں بھی شدید گرمی کا امکان ہے، اور یہ رجحان ایک نئے معمول کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین عرصے سے خبردار کر رہے ہیں کہ انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں ہیٹ ویوز کی شدت اور دورانیے میں اضافہ کر رہی ہیں۔ اس وقت یورپ کے کئی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

اگرچہ جاپانی حکام نے موسمیاتی تبدیلیوں اور حالیہ گرمی کے درمیان براہ راست تعلق کو تسلیم نہیں کیا، تاہم وہ تسلیم کرتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں موسم میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ 2024 کا موسم گرما اور خزاں بھی جاپان کی تاریخ کے گرم ترین موسم قرار دیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION