06:52 , 18 جولائی 2025
Watch Live

جوڈیشل کمیشن نے چار ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کی منظوری دیدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان اور جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں اجلاس میں پشاور، بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس عتیق شاہ کو منتخب کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر ہوں گے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس روزی خان کا انتخاب کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس جنید غفار کی منظوری دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے تقرری کی تفصیلات وزیراعظم کو آگاہ کر دی ہیں، اور ان سے درخواست کی ہے کہ آرٹیکل 175 اے کی ذیلی شق 8 کے تحت تقرری کی کارروائی مکمل کی جائے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ کے چار ججز، اٹارنی جنرل، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان، صوبائی وزرائے قانون، ہائی کورٹ بار کے نمائندے اور سابق ججز شریک ہوئے۔ پاکستان بار کونسل کی نمائندگی احسن بھون نے جبکہ قومی اسمبلی کی اسپیکر کی نامزد روشن خورشید بھروچہ بھی اجلاس میں موجود رہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION