03:19 , 16 جون 2025
Watch Live

آئندہ مالی سال جی ڈی پی کی گروتھ 4.2 فیصد رکھنے کی تجویز

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جی ڈی پی کی گروتھ 4.2 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق زرعی شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.5 فیصد۔ صنعتی شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.3 فیصد۔ مینوفیکچرنگ کی گروتھ کا ہدف 4.7 فیصد۔ بڑی صنعتوں کی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد جبکہ چھوٹی صنعتوں کی گروتھ کا ہدف 8.9 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

اہم فصلوں کی گروتھ کا ہدف 6.7 فیصد، دیگر فصلوں کا 3.5 فیصد، کاٹن جننگ کا 7 فیصد، اور لائیو اسٹاک کا 4.2 فیصد رکھا گیا ہے۔ جنگلات کی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد، ماہی گیری کا 3 فیصد، سلاٹرنگ کا 4.3 فیصد، بجلی، گیس اور پانی کی سپلائی کا 3.5 فیصد، اور تعمیرات کا 3.8 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔

خدمات کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 4 فیصد، ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈ کا 3.9 فیصد، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کا 3.4 فیصد، ہوٹلز اور ریستورانٹس کا 4.1 فیصد، اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کا 5 فیصد رکھا گیا ہے۔

اسی طرح فنانشل بزنس اور انشورنس کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 5 فیصد، رئیل اسٹیٹ کی 4.2 فیصد، تعلیم کے شعبے کی 4.5 فیصد، اور انسانی صحت اور سماجی سرگرمیوں کی گروتھ کا ہدف 4 فیصد تجویز کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION