01:33 , 22 مئی 2025
Watch Live

جے ایف 17تھنڈر کی مانگ میں زبردست اضافہ، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے!

جے ایف 17تھنڈر کی مانگ میں زبردست اضافہ، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے!

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کی بھارتی جارحیت کے خلاف کامیاب جوابی کارروائی کے بعد چین کی کمپنی چنگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن — جو جے ایف 17تھنڈر اور جے-10 سی لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے — کے شیئرز میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی اے ایف نے جوابی کارروائی میں 5 بھارتی طیارے اور 3 ڈرونز مار گرائے، جن میں 3 رافیل جیٹس، 1 میگ-29 اور 1 ایس یو-30 شامل ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد چنگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے اسٹاک کی قیمت میں 18.18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فرانس کی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن، جو رافیل طیارے بناتی ہے، کو اپنے طیاروں کی ناکامی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تنزلی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر اور جے-10 سی طیارے اپنی مؤثر کارکردگی اور درست نشانے کی بدولت عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION