07:35 , 18 جولائی 2025
Watch Live

حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر ایک ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد

Complete Ban Imposed on Swimming and Bathing in Hub Canal for One Month

کراچی: شہریوں کی حفاظت اور واٹر سپلائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کمشنر کراچی نے حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر ایک ماہ کی مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق 17 جون سے 16 جولائی تک جاری رہے گا۔

کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت یہ اقدام حب کینال میں ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات اور واٹر سپلائی انفرااسٹرکچر کو لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ حب کینال میں کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری روکا جائے گا اور عوامی اجتماعات پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کینال کے اطراف غیر مجاز سرگرمیاں نہ صرف قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہیں بلکہ شہر کو پانی فراہم کرنے والے اہم نظام کیلئے بھی خطرہ ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس کو سختی سے حکم دیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری مقدمات درج کئے جائیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION